Posts

Showing posts from August, 2024
 
 

’بس کی رفتار اچانک بہت تیز ہو گئی‘: ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ کیسے پیش آیا؟

Image
  ’میں بس کے تقریبا درمیان میں بیٹھا ہوا تھا۔ سفر آرام سے گزر رہا تھا۔ میں سو چکا تھا کہ اچانک بس میں ہلچل پیدا ہونے سے آنکھ کھلی تو ہر کوئی پریشان اور فکر مند تھا۔ میرے ساتھی نے بتایا کہ بس کی بریک فیل ہو چکی ہے اور ڈرائیور بس کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘ پاکستان کے صوبہ سندھ میں نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے عبدالرزاق مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ایران جانے والی اس بس میں سوار تھے جس کو منگل کی رات پیش آنے والے حادثے میں 28 لوگ ہلاک اور 23 زخمی ہوئے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ حادثہ ایرانی دارالحکومت تہران سے تقریباً 500 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع شہر تافت کے باہر پیش آیا ہے۔ حادثے کے وقت بس میں 51 افراد سوار تھے۔ یزد کے کرائسس مینجمنٹ کے شعبے کے ڈائریکٹر کے مطابق اس حادثے میں مرنے والوں میں 11 خواتین اور 17 مرد شامل ہیں۔ عبدالرزاق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہی روز قبل زائرین کی دو بسیں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے کاروان شمس نامی ٹور آپریٹر  کمپنی کی مدد سے روانہ ہوئی تھیں۔ اس کمپنی کے پاکستان میں موجود نمائندے تنویر شمسی کے مطابق حادثہ رات 10 ...